جڑواں شہروں ،پنجاب میں مون سون بارشوںسے پیدا ہونیوالی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ نے آپریشن مدد کا آغاز کردیا

پاک بحریہ کی ٹیمیں سیلاب سے بچائو کیلئے مقامی انتظامیہ کو معاونت فراہم کریں گی،ٹیمیں غوطہ خوروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، کشتیوں اور خصوصی آلات سے لیس ہیں، ترجمان پاک بحریہ

بدھ 28 جولائی 2021 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جڑواں شہروں اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کے حالیہ سلسلے سے پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ نے آپریشن مدد کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے جڑواں شہروں اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کے حالیہ سلسلے سے پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشن مدد کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیمیں سیلاب سے بچا ئو کیلئے مقامی انتظامیہ کو معاونت فراہم کریں گی،یہ ٹیمیں غوطہ خوروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، کشتیوں اور خصوصی آلات سے لیس ہیں۔ترجمان کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں کیلئے بھی ایسی ٹیموں کی تشکیل جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں