سپریم کورٹ کا اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان عبدالوہاب، ظہیر احمد اور وارث علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 18 سال بعد بری کرنے کا حکم

پیر 20 ستمبر 2021 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان عبدالوہاب، ظہیر احمد اور وارث علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 18 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈ نہیں کی گئی، مدعی نے عدالت میں ملزمان کو شناخت کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان پر لاہور کے آٹھ سالہ بچے معید کو تاوان کیلئے 2005 میں اغوا کا الزام تھا،انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کو عمر قید سنائی تھی،لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں دو ملزمان رضوان اور اشفاق کو بری کرتے ہو? تین ملزمان وہاب، ظہیر اور وارث کی عمر قید aبرقرار رکھی تھی، اب عدالت عظمیٰ نے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان عبدالوہاب، ظہیر احمد اور وارث علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 18 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں