پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے متحرک،مہنگائی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے 6 رکنی کمیٹی قائم

پیر 17 جنوری 2022 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے متحرک،بلاول بھٹو نے مہنگائی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو کمیٹی سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے،کمیٹی لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے پارٹی تنظیموں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی مہنگائی مارچ کامیاب بنانے کے لیے عوام کو متحرک کرنے پر بھی کام کرے گی، کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینٹ نئیر بخاری ،سید قائم علی شاہ بھی شامل ہیں ،انور سیف اللہ، محمد صادق عمرانی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں