ایف ایٹ کچہری بخشی خانے سے عدالت پیشی کے لیے نکالے جانیوالے ملزم کی خودکشی کی کوشش ، خودکو زخمی کر لیا،مقدمہ درج

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ کچہری بخشی خانے سے عدالت پیشی کے لیے نکالیجانے ملزم نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو زخمی کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیشی کیلئے بخشی خانہ سے نکال رہے تھے کہ اسی دوران ملزم احسن عباس نے خودکشی کی نیت سے ہتھکڑی سے اپنی گردن اور سر کو زخمی کرلیا۔

جس کی بابت ڈیوٹی پر موجود لیاقت علی ہیڈ کانسٹیبل اور محمد شیر کانسٹیبل نے بتایا کہ نظم احسان عباس ولد غلام شبیر سکنہ جھنگی سیداں اسلام آباد نے خودکشی کی نیت سے اپنے آپ کو زخمی کر کے صورت جرم 325 کا ارتکاب کیا ہے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے ملزم احسن عباس کے خلاف مقدمہ نمبر 52 بجرم 325 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں