پیٹرول پرٹیکس بڑھانے کی بجائے تمباکواورمیٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھایاجائے،ثنائ اللہ گھمن

بدھ 18 مئی 2022 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثنائ اللہ گھمن نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی فقط حکومت کانہیں،ہرپاکستانی کاخواب ہے،صحت مندمعاشرہ پاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکریگا،بجٹ 2022-23میں پیٹرول پرٹیکس بڑھانے کی بجائے غیر ضروری اشیائ تمباکواورمیٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھایاجائے،اس کی مددسے ہیلتھ برڈن کم ہوگا،حکومت کوجوریونیو ملے گا،وہ ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مددگارثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ثنائ اللہ گھمن نے آئندہ بجٹ کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز اوربحث ومباحثہ پررورشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کل پیٹرول پرٹیکس بڑھانے کی باتیں ہورہی ہیں،پناہ نے ہمیشہ صحت اوراداروں کے استحکام کی بات کی۔ہماری وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اوروزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے اپیل ہے کہ وہ مہلک امراض دل،موٹاپا،بلڈپریشر،کینسر،ذیابیطس جیسے موذی امراض کی ایک بڑی وجہ قرار دیے جانے والے میٹھے مشروبات اورتمباکومصنوعات پرٹیکس میں اضافہ کرے،اس سے بیماریاں اورہیلتھ برڈن کم ہوگا،ریونیومیں خاطرخواہ اضافہ ہوگا،اس کی مدد سے ملک کی ترقی کے لئے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں