بھارت نے اپنےغیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے، رپورٹ

اتوار 22 مئی 2022 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) مودی کی قیادت میں بھارت نے اپنےغیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجیوں کی موجودگی سےزیر تسلط علاقہ کرہ ارض کا سب سے زیاد فوجی جمائو والا علاقہ بن گیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنےغیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیرمیں زندہ رہنے کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں کیونکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کو ہر دوسرے دن قتل، گرفتاراور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ماضی میں علاقے میں متعدد قتل عام کیے ہیں جبکہ گزشتہ 32سال کے دوران96ہزار22کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ کشمیری گزشتہ7دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے پہلے ہی بھارت کےغیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں نسل کشی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھارت کےغیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیرمیں بی جے پی کی قیادت والی بھارتی حکومت کی بربریت کی حالیہ انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ محصور اور مظلوم کشمیری عالمی برادری کی مدد کے منتظر ہیں اور دنیا کو فسطائی مودی کوکشمیریوں کے خلاف جرائم سے روکنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں