سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو پا لیا ، ترجمان سی ڈی اے

اتوار 22 مئی 2022 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو پا لیا ، ترجمان سی ڈی اے کے مطابق کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اتوار کی رات مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر آگ لگی تھی وہاں پر ہیوی مشینری کا جانا مشکل تھا کیونکہ وہ دشوار گزار ایریا ہے یہاں پر مشینری یا تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جاسکتی ہے یا بطور ہیومن مدد پہنچائی جاسکتی ہے جس طرح ہم نے کیا ہے اسی طرح مارگلہ ہلز پر آگ پر قابو پالیا ہے ۔

قبل ازیں مارگلہ ہلز پر جب آگ لگی تو سی ڈی اے کا 100 سے زائد عملہ اور 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل رہیں ،سی ڈی اے کا عملہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف رہا۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق جنگل کے نچلے حصے میں پہلے ہی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جنگل کے اوپر والے حصے میں آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری رہا ،تیز ہواؤں کے باعث آگ پر فوری قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم سی ڈی اے عملے نے کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں