آئی جی اسلام آباد کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کھلی کچہری کا سلسلہ شروع

سائلین کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر اکبرناصر خان شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین تر جیح ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے مشکلات کو آسان بنانا ہماری ذمہ داری ہے،آئی جی اسلام آباد کی ہدایت

ہفتہ 28 مئی 2022 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات پر وفاقی دارلحکومت میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کھلی کچہری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل سنے اور بر قت حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے، سائلین کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت میں کھلی کچہری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا، ہفتے کے روز کھلی کچہری میں05شہریوں نے شرکت کی ، اے آئی جی آپریشنز سید کرار حسین نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر کھلی کچری کو شروع کیا اور سائلین کے مسائل سنے،جس پر انھوں نے شہریوں کے مسائل اور ان کے فوری حل کے لئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو حل کرنے اور مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ،ایک شہری کی درخواست کو سنتے ہوئے اے ایس پی کورال کو مارک کی اور ہدایات جاری کرتے کہا کہ سائل کے مسئلے کوجلد از جلد میر ٹ پر حل کریں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ایک اور شہری کی درخواست کو اینٹی کار لیفٹنگ سیل کو مارک کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ شہری کی گاڑی کو فوری ریکور کریں اور ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر یں، باقی شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون احکامات جاری کئے اور ہدایات دیں کے شہریوں کے مسائل کو بر وقت اور میر ٹ پر حل کریں ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین تر جیح ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے مشکلات کو آسان بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، سائلین کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں