تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں یونیورسٹی کے لیکچرار پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا واقعہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں یونیورسٹی کے لیکچرار پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا واقعہ ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل احسان اللہ ، شہزاد عمر ،مہران شامل ہیں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لیکچرار کی مدعیت میں درج کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

درج مقدمہ میں بتایا گیاہے کہ نینشل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے لیکچرار محمد یونس سے راستے میں خاتون نے لفٹ مانگی تھی کار سوار لیکچرار نے خاتون کو گاڑی میں بٹھا لیاکچھ فاصلے پر سگنل بند ہونے پر گاڑی روکی تو موٹر سائیکل اور کار سوار تین اہلکاروں نے دبوچ لیا پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں گھس کر لیکچرار پر تشدد کیا، موبائل فون چھیننے کی کوشش کی متاثرہ شہری کی درخواست پر آئی جی کا سخت نوٹس، تینوں پولیس اہلکار گرفتار کرلیاگیاتحقیقات شروع کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں