الیکشن کمیشن کی بہاولنگر کے حلقے این اے 162 کے فارم میں ردو بدل پر کل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے بہاولنگر کے حلقے این اے 162 کے فارم میں ردو بدل پر کل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ آفیسر کے بیرون ملک جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین بار رپورٹ مانگی ہے مگر نہیں دی گئی ،کمیشن نے حلقے سے کامیاب امیدوار کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات ک ے روز الیکشن کمیشن میں این اے 162بہاولنگر میں فارم 47، فارم 48 اور فارم 49 میں ردوبدل کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ریٹرننگ افسر کی عدم حاضری پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وہ کیوں نہیں آئے ہیں جس پر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر امریکہ گئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاک ریٹرننگ افسر کو رپورٹ کیلئے تین مرتبہ نوٹس بھجوائے لیکن جواب نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر امریکہ ہیں یا انگلینڈ کل تک ہر حال میں رپورٹ جمع کرائیں انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ افسر کو امریکہ سے کیسے بلانا ہے بہت اچھی طرح جانتے ہیںالیکشن کمیشن کا این اے 162 بہاولنگر سے متعلق ریٹرننگ افسر کو کل تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے ن لیگی امیدوار احسان الحق باجوہ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

۔۔۔۔۔اعجازخان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں