دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 17 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار400 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ2 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 2 ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد1 لاکھ69 ہزار200 کیوسک اور اخراج آمد1 لاکھ69 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار500 کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار500 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1428.52 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.493 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.20 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.738 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں