اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارروائی، 24گھنٹوں کے دورا ن پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 20جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارروائی میں 24گھنٹوں کے دورا ن پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 20جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن پا نچ پیشہ وربھکا ریو ں سمیت 20 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم عاطف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 515گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ سمبل پولیس نے دو ملزمان فرحا ن اور تیمو ر خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم ساحل خا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1,200گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم شکیل عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کر نے اور گیس سلنڈر بھرنے پر پا نچ ملزمان امجد علی، عبدالخالق، احمد عمر، امیر خا ن اور محمد رضو ان کو گرفتار کرلیا، تھانہ سہا لہ پولیس نے دو ملزمان علی رضا اور محمد ریا ض کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم بنیا مین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,030گر ام چرس برآمدکرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں