پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل ،حکم امتناع جاری

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کئی گئیں تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کر دیا ۔ عدالت نے ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجنئیر کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ عدالت نے درخواست گزار سرفراز رسول کی سپورٹس بورڈ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تعیناتی بھی روک دی ۔ عدالت نے حالیہ تعیناتیوں کا سپورٹس بورڈ کا چار اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے 26 جون تک جواب طلب کر لیا ۔ کیس کی مزید سماعت 26 جون کو ہو گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں