اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیئں

جمعرات 18 اپریل 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیئں۔پولیس ترجمان کے لیڈی ہیڈکانسٹیبل روبینہ شہباز کوگزشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

روبینہ شہباز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سر میں شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔متوفیہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں