بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل کو ہوگی، نیپرا

جمعرات 18 اپریل 2024 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل کو ہوگی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) کی جانب سے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے اضافہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 7 ارب 75 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فروخت ہوئی، پانی سے 27.63 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.74 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ مقامی گیس سی9.91 فیصد، درآمدی ایل این جی سی20.67 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جبکہ جوہری ایندھن سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ذرائع نے بتایایاکہ درخواست منظوری سے بجلی صارفین پر 27 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں