بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال ، کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 18 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کرتے ہوئے کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سرکارکی جانب سے سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے ، سٹیٹ کونسل کی جانب سے بھی بشری بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئندہ سماعت پر اس حوالے سے معاونت کی جائے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی تھی،بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں