ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گراک کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گراک نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اعلیٰ شخصیات نے جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک مسلح افوج کے جنرل متین گراک نے فضائی صنعت کی ترقی میں پاکستان ایئر فورس کی پیش رفت کا اعتراف کیا ۔ دورے پر آنے والے معزز مہمان نے نسٹیپ کے ساتھ موجودہ باہمی صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔مہمان شخصیت نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں