اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 33 گھروں،10 گاڑیوں ، 15 موٹرسائیکلوں اور 41 مشکوک افراد کو چیک کیا گیاجبکہ08 مشکوک افراد ،غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات کو تھانہ کھنہ منتقل کیا گیا ،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر ی کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق" پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں