ملک بھرکی21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے 5 اور16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے ،پولنگ کا عمل 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ،پنجاب کی13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات، سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی،سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہونگے،سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے،،سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہونگے،وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات مین سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50 قلعہ عبد اللہ میں ری پولنگ بھی آج اتوار کو ہوگی جبکہ این اے 8 باجوڑ،این 44 ڈی آئی خان ،این ای119 لاہور،این ای132 قصور اور این ای196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب 12 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں174 امید وار میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد40 لاکھ44 ہزار552 ہے ،پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں انتخاب ہوگا،قومی اسمبلی کے این ای119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 9 امید وار مدمقابل ہوں گے جبکہ پی پی 147 میں لیگی امید وار ملک ریاض اور محمد خان مدنی سمیت گیارہ امید وار مدمقابل ہوں گے ،اس کے علاوہ پی پی149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی اور قیصر شہزاد سمیت 14 امید وار آمنے سامنے ہوںگے،پی پی 158 سے لیگی امید وار چوہدری نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت22 امید وار میدان میں ہوں گے ،پی پی 164 سے لیگی رہنما رشاد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت20 امید وار میدان میں اتریں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے 2 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں14 لاکھ 71 ہزار ووٹرز ہیں اور یہاں49 امید وار میدان میں ہیں جس کے لئی892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 139 حساس ہیں۔سندھ میں این ای196 میں 2 امید وار میدان میں ہیں،4 لاکھ23 ہزار781 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے اور یہاں303 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 158 حساس ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں میں20 اور22 میں ضمنی الیکشن ہوگا،صوبے میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کی13 شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ،مراسلے کے مطابق لاہور، شیخو پورہ،قصور،ڈی جی خان،تلہ گنگ،گجرات ،علی پور،ظفروال ،بھکر ،چکوال ،صادق آباد،علی پور چٹھہ،کوٹ چٹھ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر رابطے اور شکایات درج کی سہولت میسر ہوگی،الیکشن کمیشن مخصوص ہیلپ لائن 051-111327000 پر بھی شکایت کا اندراج کیا جا سکتا ہے ،مانیٹرنگ سنٹر پولنگ کے دن اورنتائج کے موصول ہونے تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں