آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 29اپریل 2024ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 28 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ29 اپریل2024، صبح07:00بجے تا دن13:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،سکیم۔II،کنڈ راجگان،ترامڑی، آئی ایس آئی،رہاڑہ، پی ایچ اے۔I&II،کری روڈ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،نیشنل مارکیٹ،چاکرہ،آفیسر کالونی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی، F-17/1&2،نوگزی،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مورگاہ،فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید، AOWHS، ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی، پنڈی بورڈ،پارک ویو،نیسٹ روڈ فیڈرز،جہلم سرکل،پران فیڈر،اٹک سرکل،شیر شاہ سوری فیڈر،چکوال سرکل،ڈھوڈافیڈر، صبح09:00بجے تا شام05:00بجے تک،جی ایس او سرکل، نمبل فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں