اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد کی کارروائی، 2افراد گرفتار، دوغیر قانونی پٹرول ڈسپنسرز ضبط

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد نے گلبرگ گرین میں دو غیر قانونی پٹرول ڈسپنسرز ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نیلور نےاپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے گلبرگ گرین میں دو غیر قانونی پٹرول ڈسپنسرز ضبط کیے اور دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے بحریہ کے لنگر خانے کے قریب داروغہ چوک پر ایک ٹائر شاپ اور دو کار واش اسٹیشنز سیل کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا اور دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، پیشہ ور بھکاریوں ، غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں ، ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں