صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ

پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے پر غور کرنا چاہیے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پیر 29 اپریل 2024 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے پر غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں