سعودی عرب سے کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیںکررہے ،احمد چیمہ

رواں مالی سال کی فنانسنگ کی ضروریات ہدف کے مطابق ہیں، اسحاق ڈار کو ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نائب وزیر اعظم بنایا گیا،وفاقی وزیر اقتصادی امور

پیر 29 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیںکررہے ،رواں مالی سال کی فنانسنگ کی ضروریات ہدف کے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ سعودی عرب سے مزید کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیں کررہے آئندہ ماہ مزید گرانٹس دوطرفہ و کثیر الجہتی ادائیگیاں ہونگے اسحاق ڈار کو ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نائب وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کو بنایا ہے، ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی بات حتمی نہیں ہے، آئندہ سال کی فنانسنگ کی ضروریات کے حوالے سے مشاورت ہونی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں