عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 29 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کالعدم قرار دیا جائے، سپریم کورٹ ججز کے خط پر عدالت مناسب انکوائری کرائے۔

(جاری ہے)

استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹس کو حکم دیا جائے کہ ماتحت عدلیہ سے بھی مداخلت کی تفصیلات لی جائیں۔

استدعا کی گئی کہ ماتحت عدلیہ سے مداخلت کی شکایات ملیں تو ان سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔ استدعا کی گئی کہ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ ایجنسیوں کے کام کی مانیٹرنگ کا نظام ترتیب دیا جائے۔ استدعا کی گئی کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی انٹیلی جنس ایجنسی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کرے، درخواست میں کہاگیاکہ عدلیہ کی آزادی عوام کا بنیادی حق اور آئینی تقاضا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں