معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن

پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات کیے، بیان

بدھ 1 مئی 2024 17:55

معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہاہے کہ معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے۔ مزدوروں کے عالمی د ن کے موقع پر شیری رحمن نے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے۔اٴْنہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے، پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فروری 1972ء میں پاکستان کی پہلی جامع لیبر پالیسی دی اور پھر 1976ء میں ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن جیسا ادارہ قائم کیا۔اٴْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کو ان کے ادارے کی آمدنی میں شیئر دیا گیا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے 2018ء میں صوبائی لیبر پالیسی دی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہی ملک میں مزدور جدوجہد اور حقوق کی بنیاد رکھی ہے، ہم مزدوروں کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے عزم پر قائم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں