رجسٹرڈ کارکنوں کو اب تک 83 ہزار سے زائد رہائشی فلیٹس اور مکانات حوالے کیے جا چکے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف

بدھ 1 مئی 2024 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے منسلک محکمہ ورکرز ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ساتھ رجسٹرڈ کارکنوں کو اب تک 83 ہزار سے زائد رہائشی فلیٹس اور مکانات حوالے کیے جا چکے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق اس کے علاوہ 1430 مختلف کیٹیگریز کے اسکالرشپس بھی پیش کیے گئے جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، گریجویٹ اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے محنت کشوں کے بچوں اور ملک بھر میں تقریباً 313,569 طلباء وظائف سے مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فنڈ نے مزدوروں کو بچوں کی شادی کے لیے تقریباً 195,772 گرانٹ بھی ادا کی اور ورکرز کو 27,765 ڈیتھ گرانٹس ادا کی گئیں۔حج سکیم کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے 57 کارکنوں کو سالانہ حج پروگرام کی قرعہ اندازی کے ذریعے حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز برن اینڈ ٹراما سینٹر پشاور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز لاہور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز سکھر (سندھ) اور مختیار اے شیخ ہسپتال ملتان سمیت کارکنوں کے اہل خانہ کو طبی سہولیات بھی پیش کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں