وفاقی دارالحکومت سے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہوں کے چار ارکان گرفتار، چھینی گئی نقدی، موبائل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

بدھ 1 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد کے تھا نہ کراچی کمپنی اور تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، موبائل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، مو بائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید اور خواج محمد کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیااور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت زین اللہ اور سمیع اللہ کے نامو ں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتا رملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار۔ 15 ''یا آئی سی ٹی ایپ۔15''پر فوری اطلا ع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں