آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ کا دوسرا دن اختتام پذیر

دوسرے دن کے کھیل میں بھی احمد بیگ کی اپنے شاندار کھیل کی بدولت اپنے مدمقابل کھلاڑیوں پر برتری

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ کا دوسرا دن اختتام پذیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) لاہور آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ 16سے 18نومبرڈیفنس رائیا گالف اینڈکنٹری کلب لاہور میں کھیلی جارہی ہے۔آج چیمپین شپ کے آغاز کا دوسرا دن تھا جس میں سینیئرز ایمیچوراور لیڈیزکیٹگریز کے میچ ہوئے ۔تین روز کے کھیل میں آج دوسرے دن میں ٹاپ لیڈراحمد بیگ لاہور گیریژن گالف کلب سے کل 125 گراس اسکور کے ساتھ دوسرے دن بھی پہلے نمبر پرہیں۔

(جاری ہے)

احمد بیگ نے دوسرے دن کے کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس کا ثبوت ہمیں پاکستان کے اندر کسی بھی ٹورنامنٹ میں نہیں ملتا۔ٹاپ لیڈر احمد بیگ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر سلمان جہانگیرلاہور جمخانہ سے موجو د ہیں جن کا ٹو ٹل 145اسکورہے۔جب کہ تیسری پوزیشن پر محسن ظفر جس کا تعلق لاہور جمخانہ سے ہے کل 148اسکور کے ساتھ موجوہیں۔دوسرے دن کے کھیل میں آج لیڈیز کے مقابلے بھی ہوئے جس میں پرکہ اعجاز ڈیفنس رائیاسے ،انہوں نے لیڈیرکیٹگری میں 70گراس اسکور کے ساتھ لیڈیز کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں