جشن آزادی فٹ سال کے نمائشی میچزکل کھیلے جائیں گے

جمعرات 13 اگست 2020 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ سال کے نمائشی میچز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک کے مطابق میچز کو منعقد کروانے کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، گلگت، مظفرآباد سمیت ضلعی سطح پر بھی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کا مقصد جشن آزادی کے یوم کو شان و شوکت منانا ہے اور میچز کے اختتام پر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں