ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلے جاری

جمعرات 13 اگست 2020 20:40

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر روپ سکیپنگ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں، یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے، گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شرق صدیقی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ زور و شور سے جاری ہے ہیں جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک میں روپ سکیپنگ کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کے نمائشی مقابلے دو روز 13 اور 14 اگست کو کھیلے جا رہے ہیں جس کے بارے میں تمام منسلک متعلقہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنوں اور اداروں کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی سطح پر نمائشی میچز کھیلے جائیں گے اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں