پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

سیریز کے دوران بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز کمنٹری کرتے سنائی دیں گے

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے دوران بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔ غیر ملکی کمنٹیٹرز میں سابق کیوی کھلاڑی کرس ہیرس، سابق آسٹریلوی ویمن کھلاڑی لیسا ستھا لیکر بھی شامل ہیں۔ زینب عباس بطور پریزینٹر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فرائض انجام دیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں