نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

منگل 30 اپریل 2024 14:23

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مائع قدرتی گیس (ایل این جی)ریفرنس واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی، شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی طرف سے ریفرنس واپس لیے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں