جیکب آبادمیں پرائمری اور مڈل کے امتحانی میٹریل کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کاانکشاف

بدھ 21 مارچ 2018 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں پرائمری اور مڈل کے امتحانی میٹریل کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کاانکشاف محکمہ تعلیم کی جانب سے چھپوائے گئے امتحانی پرچوں میں متعدد غلطیاں طلبہ پریشان سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں ضلعی سطح پر سرکاری اسکولوں میں پرائمری اورمڈل کے امتحانی میٹریل کی مدمیں لاکھوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ہواہیایسا انکشاف اس وقت ہواجب طلبہ کو پرچے کاسوال نامہ نہیں ملا اورطلبہ نے امتحانی سینٹر کے سامنے سخت احتجاج کیا پرائمری کے امتحانات میں اساتذہ اور طلبہ نے جیب سے خرچ کرکے پرچے بنوائے کچھ نے توزبانی سوالات کے ذریعے طلبہ سے امتحان لیا دوروزقبل جیکب آبادضلع کے امتحانی مراکز پر چھٹی جماعت کا اردوکاپرچہ نہ ملا جبکہ پانچویں کلاس کے اردوکاپرچہ بھی کئی امتحانی سینٹر پر نہیں ملا زبانی سوال بتاکر طلبہ سے تحریری امتحان لیاگیا اورکہاگیاکہ آپ کو پاس اورفیل کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے جو سمجھ میں آئے جواب لکھو سب کو پاس کیاجائے گاجبکہ مڈل کے امتحانی پرچوں میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں پانچویں،چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانی میٹریل کی مد میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 13لاکھ 49ہزار بجٹ مختص ہے جس میں 5110امتحانی پرچہ یعنی سوال نامہ اور 5110جوابی کاپیاں،5110لفافے اور5110اسکولوں کے اسکول وائس پیکنگ ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے پوراامتحانی میٹریل خرید کرنے کے بجائے ساری بجٹ مبینہ طورپر ہڑپ کرلی ہے اورخانہ پوری کرنے کے لیے کچھ پرچے چھپوائے گئے ہیں جو غلط ہیں جس کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑاہے اس سلسلے میں مختلف اسکولوں کے طلبہ ٖظفر علی،خادم،انور،زبیر،جاوید اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اگر سرکار ی تعلیمی اداروں کا ایساہی حال رہاتو ہم غریب اپنے مستقبل کے لیے سخت پریشان ہوں گے دوسری جانب رابطہ کرنے پر حمیدیہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر منیر کھوسو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم لاواارث ہوگیاہے کوتاہیوں کو نہ دیکھیں سارا کام ادھارپرچل رہاہے جب تک مستقل ڈی او نہیں آئے گا اس وقت تک کام ایسے ہی چلتارہے گا دوسری جانب رابطہ کرنے پر ضلعی تعلیمی افسرعنایت اللہ بھٹونے بتایاکہ ڈی او کو کوالٹی اشورنس ابراہیم برڑو اس کے ذمیدارہیں ان سے رابطہ کیاجائے وہی آپ کو بتاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں