میڈ یا کو خبر کیوں دی جیکب آباد پولیس کا مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بجائے متاثر کو دھمکیاں،شہباز گوپانگ کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 ستمبر 2021 17:08

میڈ یا کو خبر کیوں دی جیکب آباد پولیس کا مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بجائے متاثر کو دھمکیاں،شہباز گوپانگ کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 17 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد کی واپڈا آفیس کے قریب گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی خبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو دینے پر ایس ایچ او سول لائین برہم ہو گئے متاثر کو دھمکیاں دیں جس پر متاثر شہباز گوپانگ نے ایوان صحافت کے سامنے ایس ایچ او سول لائین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتارکرنے کے بجائے مجھے دھمکا رپی ہے کہ میڈیا کو چوری کی خبر کیوں دی شہباز گوپانگ نے ایس ایس پی سے نوٹس لیکر انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں