جیکب آباد ،کورس پر جانے والے 12 ڈاکٹر کا کورس مکمل ہونے کے باوجود صرف 4 ڈاکٹروں نے ڈیوٹی جوائن کی ، 8 ڈاکٹرز تاحال غائب

بدھ 19 فروری 2020 14:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سول اسپتال جیکب آباد کے پوسٹ گریجویٹ کورس پر جانے والے 12 ڈاکٹر کا کورس مکمل ہونے کے باوجود صرف 4 ڈاکٹروں نے ڈیوٹی جوائن کی جبکہ 8 ڈاکٹرز تاحال غائب ہیں، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ کے کورس پر جانے والے 35 ڈاکٹروں کا کورس مکمل ہونے کے بعد صرف 4 ڈاکٹر ڈاکٹر پوان کمار، ڈاکٹر مہوش، ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر عابدہ نے سول اسپتال میں اپنی ڈیوٹی جوائن کی ہے جبکہ کئی ڈاکٹرز عرصے سے کورس مکمل ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈیوٹی جوائن کرنے نہیں پہنچے، جس پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اس کے باوجود ان ڈاکٹروں نے غیر قانونی طریقے سے تنخواہ لی اور کورس مکمل ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر بھی نہیںآئے جس کے باعث ان ڈاکٹروں کو مفرور قرار دے کر کارروائی کے لیے سیکرٹری صحت کو لکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں