جیکب آباد ،لاڑکانہ یونین آ ف جر نلسٹ کی جانب سے دودا پور کے شہید صحافی ذوالفقار مندرانی کی دوسری برسی کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 15:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) لاڑکانہ یونین آ ف جر نلسٹ کی جانب سے دودا پور کے شہید صحافی ذوالفقار مندرانی کی دوسری برسی کا انعقاد پریس کلب میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے ڈویژنل صدر سرکش سدہایو،پرویز ابڑو،ضلعی صدر عبدالرحمن آفریدی،اے ڈی کھوکھر،شہید صحافی کے بھائی صالح مندرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق بیان کرنے پر ذوالفقار مندرانی کو شہید کیا گیا صحافیوں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث صحافی غیر محفوظ ہو گئے ہیں،صحافی طاقتوروں کے عتاب کا شکار ہیں سندھ حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل تو منظور کرایا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ بل پر عمل کرکے کمیشن تشکیل دیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،تقریب میں شہید صحافی کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں