جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود سے نومولود بچے کی لاش برآمد

جمعہ 26 مئی 2017 21:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود سے نومولود بچے کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود جنرل بس اسٹینڈ سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے،معلوم ہوا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد نومولود بچے کی لاش کو جنرل بس اسٹینڈ میں دفن کرکے چلے گئے تھے صبح کے وقت جب جنرل بس اسٹینڈ کے دوکاندار پہنچے تو قبرنما کھڈا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پہنچ کر کھڈے سے نومولود بچے کی لاش برآمد کرکے قبرستان میں دفن کردی، پولیس کے مطابق بچے کی لاش دو دن پرانی لگتی ہے جسے کپڑے میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جیکب آبادمیں آئے روز نومولود بچوں کو پھینکنے کی واردات رپورٹ ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں