محکمہ حقوق نسواں کے زیراہتمام 33مستحق بیوہ اور ہنر مند عورتوں میں روزگارمیں50،50ہزار قرضے کے چیک تقسیم کئے گئے

عورتوں کو خودکفیل بنانے کیلئے قرضے دیئے گئے تاکہ وہ اپنے گھرمیں رہ کر کاروبار کرسکیں ڈائریکٹر حقوق نسوا خالدہ سومرو کا تقریب سے خطاب

جمعرات 15 جون 2017 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) جیکب آبادمیں محکمہ حقوق نسواں کی جانب سے 33بیوہ اورمستحق عورتوں کی مالی مدد کی گئی تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹؤ وومین کرائسز سینٹر کے دفتر میں حقوق نسواں ادارے کی جانب سے ڈائریکٹر خالدہ سومرو نے حمیدہ خاتون،زینت،نجمہ،صائمہ سمیت 33مستحق بیوہ اور ہنر مند عورتوں میں روزگارکے لیے 50،50ہزار کے قرضے کے چیک تقسیم کیے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خالدہ سومرونے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے عورتوں کو خودکفیل بنانے کے لیے جیکب آبادکی 33سے زائد عورتوںکو 50،50ہزار کے قرضے کے چیک دیے ہیں تاکہ وہ اپنے گھرمیں چاردیواری کے اندر رہ کر کاروبار کرسکیں ان میں ہنر مند عورتیں بھی شامل ہیں جو ہاتھ سے ہنر کا کام کرتی ہیں ان کے اس کام اورسندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے عورتوں میں احساس محرومی کم ہوگا جن عورتوںکو آج 50ہزار کاقرض دیاہے وہ تین ماہ بعد بناسود کے ہرمہینے 1400روپے قسط کی صورت میں اداکرسکتی ہیں جن عورتوں نے مقررہ وقت میں قرض کی رقم سے فائدہ حاصل کرکے رقم واپس کی انہیں اضافی رقم دینے کی سفارش کی جائے گی اس موقع پر ایڈوکیٹ شوکت سولنگی نے بتایاکہ ادارے کی جانب سے مظلوم عورتوں کو مفت قانونی امداد بھی دی جاتی ہے ادارہ عورتوں کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں