جیکب آباد ،13روز قبل معصوم لڑکی سے ہونیوالی اجتماعی ذیادتی کے ملزمان کا تاحال سراغ نہ مل سکا

زیادتی کا شکار معصوم لڑکی کی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے مختلف لیبارٹریوں کو بھیج دئیے گئے

جمعہ 7 جولائی 2017 22:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) جیکب آباد میں 13روز قبل معصوم لڑکی سے ہونے والی اجتماعی ذیادتی کے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا،زیادتی کا شکار معصوم لڑکی کی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے مختلف لیبارٹریوں کو بھیج دئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اولڈ وین اسٹینڈپر 13روز قبل ایک معصوم بچی انمول کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کرنے والے ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جبکہ پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ جلد واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ 26جون 2017 کی شام 2 نامعلوم ملزمان نے معصوم لڑکی انمول ولد شہزادو مرھیٹو کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے چائے پینے کے بہانے سے لے گیے اور جنسی زیادتی کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں تھانہ صدر جیکب آباد کی حدود میں پھینک کر چلے گئے ذیادتی کا شکار معصوم بچی انمول نے پولیس کو بتایا کے نامعلوم افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کی ہے، پولیس نے ملزمان کی شناخت کے بارے میں انمول سے پوچھا تو انمول چھوٹی عمر کی وجہ سے ملزمان کو پہچاننے سے قاصر تھی مزکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ سول ہسپتال پہنچے، اور بروقت ذیادتی کا شکار ہونے والی انمول کو طبی امداد فراہم کیں اور تمام میڈیکل رپورٹس کرانے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیاقت میڈیکل کالج حیدرآباد اور سواب کے کیمیکل ٹیسٹ کے لیے روہڑی کیمیکل لیبارٹری سے خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں،معصوم لڑکی انمول کے والدین سے ایس ایس پی جیکب آباد نے اس واقعے کی ایف آئی درج کروانے کے لیے کہا جس پر پہلے انہوں نے انکار کیا لیکن واقعے کے دوسرے دن ایس ایس پی کے پرزور اسرار پر والدین کی طرف سے تھانہ صدر پر FIR No․ 81/2017 u/s 376 (3) PPC of PS Saddar Jacobabad کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور اسی سلسلے میں 3 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کی شناخت انمول سے کروائی گئی تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ وہ ملزمان نہیں ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ اس کیس کو پایا تکمیل پر پہچانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گیے ہیں، اور پولیس اس کیس پر کام کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں