شیعہ قومی اتحاد کی جانب سے علامہ عارف حسین کی برسی منائی گئی

پیر 14 اگست 2017 21:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) شیعہ قومی اتحاد کی جانب سے علامہ عارف حسین کی برسی منائی گئی تفصیلات کے مطابق شیعہ قومی اتحاد کی جانب سے علامہ عارف حسین الحسینی کی 29ویں برسی مرکزی امام بارگاہ میں منائی گئی تقریب کی صدارت چیئر مین سید مظہر علی نقوی نے کی مہمان خاص علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین تھے تقریب میں ڈاکٹر رضامہدی ،احسان شاہ،محمد نقی ،وسیم لطیف مہر ،حسن رضاغدیری ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے شہید سید علامہ عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں