جیکب آباد،پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے ایس ٹی آر کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ اوربھوک ہڑتال

جمعہ 18 اگست 2017 16:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے ایس ٹی آر کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ اوربھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے بلاجوازتبادلوں پر ایس ٹی آر کے خلاف پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی صدرعبدالنبی سومرو، حبیب اللہ مستوئی ،رحمت اللہ لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی اساتذہ نے مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کی انہوںنے کہاکہ اساتذہ کے بلاجواز تبادلے کرکے تعلیمی ماحول کو بگاڑنے کی سازش کی جارہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں