جیکب آباد، بچوں کی معمولی بات پر سیال اور بہرانی برادری میں تصادم ،7افراد زخمی ،بہرانی برادری کا قومی شاہراہ پر دھرنا

جمعہ 18 اگست 2017 16:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) بچوں کی معمولی بات پر سیال اور بہرانی برادری میں تصادم ،7افراد زخمی ،بہرانی برادری کا قومی شاہراہ پر دھرناتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود رائفل ناکہ محلہ میں بچوں کی معمولی بات پرسیال اوربہرانی برداری میں تصاد م ہوگیا جس کے نتیجے میں بہرانی برادری کے عاشق علی ،معشوق علی ،سرفراز ،میر حسن اورشبیر بہرانی سمیت 7افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں دوکی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں لاڑکانہ منتقل کردیاگیاہے دوسری جانب بہرانی برداری کی جانب سے سول لائین پولیس کے خلاف احتجاجی جلوس نکال کر قومی شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کرکے دھرنادیاگیا اس موقع پرمظاہرین کاکہناتھاکہ سیال برادری کے لوگوں نے ہم پر حملہ کرکے ہمارے لوگوں کو زخمی کیاہے حملے سے قبل پولیس کو اطلاع دی تھی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے واقع پیش آیا انہوں نے مطالبہ کیاکہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں