جیکب آباد،ایم این اے سیل کے انچارج کا شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کام کے معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)ایم این اے سیل کے انچارج کا شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کام کے معیار کا جائزہ لیا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے میر فہد خان جکھرانی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا گزشتہ روز ایم این اے سیل کے انچارج میر فہد خان جکھرانی نے دورہ کرکے کام کے معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر میر فہد خان جکھرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کی کوششوں سے شہر میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں14کروڑ کی لاگت سے وارڈ 14سے لیکر وارڈ 26میں میں سی سی بلاک نالیوں کی تعمیر جاری ہے جس کے بعد دیگر علاقوں میں کام شرو ع ہوگامیر فہد خان نے مزید کاہ کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عزم کیا کیا جس کے لئے دن رات محنت اور کام جاری ہے اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو کوئی بھی شکایت ہو تو مجھ سے رابطہ کریں میں ہر وقت حا ضر ہوں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں