جیکب آباد ،سابق صدر بار ایسوسیشن ضلع و سماجی شخصیت مرحوم ایڈوکیٹ سردار خان لاشاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

پیر 5 فروری 2018 19:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء)سابق صدر بار ایسوسیشن ضلع جیکب آباد ، دانشور ، سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم ایڈوکیٹ سردار خان لاشاری کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لییضلعکونسل ہال میں آل پاکستان لاشاری بلوچ ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں سندھ و بلوچستان کے سیاسی و سماجی اور لاشاری برادری کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

راہب علی بلیدی بلوچستان بار،سینئر سول جج طارق حسین لاشاری,جسٹسس ریٹارڈ احمد خان لاشاری ,مسلم لیگ ن کے صدر اکرم ابڑو ,پی پی کے ضلع صدر لیاقت خان لاشاری ،دانشور قاضی عبدالحمید لاشاری،امدا د علی لاشاری جنرل سیکرٹری آل پاکستان لاشاری ہیومن رائیٹ ویلفیئر ،محمد اکبر لاشاری۔

(جاری ہے)

رئیس خادم حسین ، صدر ایل آر سی زبیر خان لاشاری ، ٹھیکیدار یونین کے صدر لا لا ایوب پٹھان ،محمد اسحاق لاشاری ، عبد الجبار لاشاری، جماعت اسلامی کے اعجاز میمن ، ڈاکٹر غلام محمد چنہ کے علاوہ یگر نے اپنے خطاب میں سردار خان لاشاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاتقریب میں مرحوم کی خدمات کی وڈیو بھی شرکا کو دکھائی گئی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے سردار خان نے نوجوان لاشار قوم کو جاگیردارانہ نظام اور مختلف غیر صحتمند سرگرمیوں سے نکال کر پاکستان کی قومی سیاسی دھارے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ،مرحوم نے مارشلا دور میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جیل کی سخت اذیتیں برداشت کی ،جیکب آباد شہر کے اندر شہری مسائل کے حل کے لیے شہری اتحاد کے بانی ہیں بعد ازاں یہ سلسلہ اندرونی سندھ کے لیے مشعل راہ بنا ۔وہ صرف لاشار قوم کے لیے نہیں تھے بلکہ انہوں نے اپنی خدمات سے ثابت کیا کہ وہ سب کے تھے۔آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں