خواتین کے عالمی دن پر رازخان پٹھان نے جھگیوں اور خیموں میں رہنے والی غریب عورتوں کو راشن ،کپڑے اورنقدی تقسیم کی

بدھ 7 مارچ 2018 18:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے عورتوں کا عالمی دن منانے کا انوکھاانداز رازخان پٹھان نے جھگیوں اور خیموں میں رہنے والی غریب عورتوں کو راشن ،کپڑے اورنقدی تقسیم کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عورتوں کاعالمی دن انوکھے اندازمیں منایاگیا ضلع جیکب آبادکے سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان نے سرکٹ ہائوس روڈ ،ضلع کونسل روڈ اوردیگر علاقوں میں جھگیوں اور خیمو ں میں رہنے والی بیوہ اورغریب عورتوں میں راشن کے تھیلے ،کپڑے اور نقدی تقسیم کی جس پر مستحق عورتوں نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کو دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی پوچھنے نہیں آیا تحریک انصاف نے ہمیں یاد کیا اورمدد کی جس پر ان کے مشکورہیں ،اس موقع پر رازخان پٹھان نے کہاکہ پی ٹی آئی عورتوں کے حقوق کی علمبردارہے عورتوں کی شمولیت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا عورتو ںکو حقوق دینے سے ہی ترقی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں