جیکب آباد،لاشاری برادری کے چیف مقدم عبدالہادی لاشاری مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) لاشاری برادری کا چیف مقدم عبدالہادی لاشاری مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود میں واقع چنہ محلہ میں ہفتے کی صبح مسلح افراد نے گھر کے قریب چہل قدمی کرنے والے لاشاری برادری کے چیف مقدم عبدالہادی لاشاری پر فائرنگ شروع کردی جس سے عبدالہادی شدیدزخمی ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہرا س پھیل گیازخمی کو رکشہ کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا گولی پیر میں لگی ہیں عبدالہادی کی حالت خطرے سے باہر ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقع کی تفصیلات معلوم کیں آخری اطلاعات تک واقع کا کیس داخل نہ ہو سکا تھا عبدالہادی لاشاری کا کہنا تھا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہے مسلح شخص جو بیٹھک میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی نقاب پوش تھاپہچان نہیں سکا ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں