سیرت طیبہ، اسوہ حسنہ، حیات صحابہ اور کردار اولیااللہ ہی اصل فلسفہئ حیات ہے، محسن انسانیت کانفرنس

دین سے دوری کے سبب کل دنیا میں سب سے ارزاں مسلمانوں کاخون ہے، ہمیں کسی گیارہ یا چودہ نکات کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارے پاس قرآن کی چھ ھزار چھ سؤ چھیاسٹھ آیات نکات کی صورت میں موجود ہیں جن پر عمل کرکے اور ملک میں نافذ کرکے ہم اپنا کھویا ہوا عروج حاصل کرسکتے ہیں، علمائے کرام کا خطاب

پیر 7 مئی 2018 20:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سیرت طیبہ، اسوہ حسنہ، حیات صحابہ اور کردار اولیااللہ ہی اصل فلسفہئ حیات ہے دین سے دوری کے سبب آج دنیا میں سب سے ارزاں مسلمانوں کاخون ہے، ہمیں کسی گیارہ یا چودہ نکات کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارے پاس قرآن کی چھ ھزار چھ سؤ چھیاسٹھ آیات نکات کی صورت میں موجود ہیں جن پر عمل کرکے اور ملک میں نافذ کرکے ہم اپنا کھویا ہوا عروج حاصل کرسکتے ہیں، دنیا کی معیشت پر یہودیوں اور سامان حرب پر عیسائیوں کا قبضہ ہے، امریکانے اپنے دریافت ہونے سے آج تک مسلمانوں کا خون ہی بہایا ہے، امروٹی چوک ڈکھن محلہ جیکب آباد میں جے یوآئی کی محسن انسانیت کانفرنس سے علمائ کرام کا خطاب تفصیلات کے مطابق جے یوآئی جیکب آباد کی جانب سے امروٹی چوک ڈکھن محلہ جیکب آباد میں جے یو آئی کے ضلعی سرپرست حضرت مولانا فدا احمد ڈول کی زیر صدارت محسن انسانیت کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور گردونواح کے لوگوں نے شرکت کی، کانفرنس سے جے یوآئی کے صوبائی رہنماؤں مولانا مفتی عبدالرحیم ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ابراہیم میمن، جے یوآئی جیکب آباد کے ضلعی نائب امیر حافظ میر محمد بنگلانی،مولانا نصراللہ گہنیو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری محمودعلی مہر نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں