جیکب آباد، باہو کھوسومیں خسرہ کی وباپھیل گئی درجنوں معصوم بچے خسرہ میں مبتلا

ہفتہ 11 اگست 2018 18:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) باہو کھوسومیں خسرہ کی وباپھیل گئی درجنوں معصوم بچے خسرہ میں مبتلا محکمہ صحت نے کوئی اقدامات نہیں کیے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے علاقے باہو کھوسو اور گردونواح میں خسرہ کی وباپھیل گئی ہے مختلف دیہاتوں کے درجنوں بچے خسرہ میں مبتلاہوگئے ہیں قصبہ خان محمدکنڈرانی ،ولی محمدگھنیو،دادمحمدجکھرانی ،آدم ٹانوری سمیت دیگر دیہاتوں کے معصوم بچے جن میں شائستہ گھنیو،عنایتاں اوردیگر خسرہ میں مبتلاہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں دیہاتیوں کاکہناہے کہ علاقے میں خسرہ کی وباپھیلنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے بالاحکام نوٹس لیں اورعلاقے میں ڈاکٹرزکی ٹیم بھیجی جائے جو بچوں کو ویکسین کریں اور خسرہ میں مبتلابچوں کاعلاج کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں