جیکب آباد،13 اگست کو درگاہ سید عبدالنبی شاہ سے محبت پاکستان ریلی نکالی جائے گی،سید اعجازعلی شاہ

اورڈی سی چوک پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹاجائے گا، آزادی کے شہداء اور وطن عزیزکی حفاظت کرنے والے کے لیے دعا بھی کی جائے گئی،چیئرمین اتحاداہلسنت

ہفتہ 11 اگست 2018 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلے میں اتحاداہلسنت کا اجلاس چیئرمین سید اعجازعلی شاہ کی صدارت میںہواجس میںمختلف سنی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 13اگست کو درگاہ سید عبدالنبی شاہ سے محبت پاکستان ریلی نکالی جائے گی اورڈی سی چوک پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹاجائے گاعلاوہ ازیں آزادی کے شہداء اور وطن عزیزکی حفاظت کرنے والے سیکورٹی فورسزکے شہیداہلکاروںکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیاجائے گادوسری جانب علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے بھی جشن آزادی ریلی نکالنے کاعلان کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں