جیکب آباد،حقوق کے حصول کے لیے معذوروں کا 15ویں روزبھی احتجاج جاری

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) حقوق کے حصول کے لیے معذوروں کا 15ویں روزبھی احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق معذوروں کی جانب سے حقوق کے حصول کے لیے 15ویں روزبھی محمد ابراہیم منگی ،جمیل بھیو،شعبان منجھو،وزیر سومرو،آصف سیال کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالاگیا مظاہرین نے مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہرکے راستوں پرمارچ کیااورڈی سی چوک پردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کاکہناتھاکہ 10سال سے سراپا احتجاج ہیں کوئی پوچھنے تک نہیں آیا معذوروں کو حقوق دیے جائیں اور5فیصد کوٹہ کے تحت نوکریاں دے کر انصاف کیاجائے اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو تادم مرگ احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں